متفرق

علی آباد ہنزہ میں عاشورہ کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر

ہنزہ (اکرام نجمی) دس محرم الحرام کے سلسلے میں عاشورہ کا جلوس گنش کلاں سے صبح 9 بجے برآمد ہوا جلوس دوپہر 12بجے ڈورکھن کے مقام پرپہنچا جہاں پر جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین ادا کیا تقریبا ایک بجے کے قریب سخت سیکورٹی میں جلوس ڈورکھن سے علی آباد مسجد علی ؑ کی جانب روانہ ہوا جلوس کی حفاظت کیلئے پاک آرمی ،جی بی سکاوٗٹس اور جی بی پولیس کے نوجوان تعینات تھے ۔

جلوس تقریبا ڈھائی بجے پرامن طور پر مسجد علی ؑ علی آباد میں داخل ہوا جس کے بعدمسجد علی ؑ کے خطیب شیخ موسی کریمی کے خطاب اور قرارداد پیش کرنے کے بعد اختتام پزیر ہوا۔

مسجد علی ؑ کے خطیب شیخ موسی کریمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاک فوج ،ضلعی انتظامیہ اسماعیلی کمیونٹی اور اسماعیلی ریجنل کونسل کے شکرگزار ہے کہ جن کی بھر پور تعاون کی وجہ سے آج یہ جلوس پرامن طریقے سے اختتام پزیر ہوا ۔

img_9946

جلوس کی جانب سے قرارداد پیش کرتے کہا گیا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی اور دیگر بنیادی انسانی ضرورتوں کی فراہمی ممکن بنایا جائے اور ہنزہ میں انٹر نیٹ سروس کو بہتر کیا جائے قرارداد میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی ظلم و بربریت اور یمن میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کی بھرپور مزمت کی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Najmi sb , Sheikh sb ko bata de pls. ki Ashoora k din kam az kam such bole, pehle b aman aaman ka masla regional council ki waja se nahi tha, Balki Bezad khud in ki waja se tha, aur ab pur aman FCNA ke visit k baad howa? I am wonder how he spoken to gathering?? Where was DC?? Coz he in in Schedule Four.

Back to top button