متفرق

رمضان کے بعد بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان، عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا

شگر(عابدشگری)ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیب اسسٹنٹ سٹاف نے اگلے گریڈ میں ترقی نہ ملنے پر رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے معروف وکیل سے مشاورت مکمل کرلیا۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ایجوکیشن میں ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے نان ٹیچنگ سٹاف نے اپنے اگلے گریڈ میں ترقی نہ ملنے کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے ایک معروف وکیل کی خدمات حاصل کرلیا ہے جورمضان کے بعد باقاعدہ طور پر چیف کورٹ گلگت بلتستان میں رٹ دائرکرینگے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت گلگت بلتستان کے سینکڑوں لیب اسسٹنٹ اگلے سکیل میں ترقی کے منتظر ہے۔ اوراس سلسلے لیب اسسٹنٹ کی جانب سے کئی مرتبہ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے خصوصی اپیل کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ان کی جانب سے احتجاج کا پروگرام موخر کیا گیا تھا تاہم دو سال گزر جانے کے باؤجود کوئی پیش رفت نہ ہونے پر تنگ آکر انہوں نے عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کیونکہ یہ لیب اسسٹنٹ سکولوں میں لیبارٹری کیساتھ کلاسوں میں طور پڑھاتے بھی رہے ہیں۔لیب اسسٹنٹ کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام محکموں اور کالجز میں لیب اسسٹنٹ کی پوسٹ کی اپ گریڈیشن کرکے بی پی ایس14کردیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے لیب اسسٹنٹ اب تک اگلے گریڈ سے محروم اور اب تک گریڈ 9میں کام کررہے ہیں جوکہ ظلم ہے۔ لہذا انہیں فوری طور اگلے گریڈ میں ترقی دیا جائے ورنہ رمضان کے بعد سے باقاعدہ تحریک چلانے کیساتھ ساتھ عدالت میں رٹ دائر کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button