متفرق

دیامر کے عوام محکمہ تعمیرات عامہ کے ایک کیشیر سے تنگ، ملازمت سے فارغ کرنے کا مطالبہ

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کا کیشئر اشفاق احمد عوام کے لئے درد سر بن گیا ہے۔ موصوف نے اپنے دفتر کو تالہ لگا کر سائلوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھلانا معمول بنایا ہے۔ مخصوص لوگوں کے علاوہ کسی سے ملنا اور ان کے روٹین کا کام کرنا اپنی توہین سمجتھا ہے جبکہ دن بھر موبائل ہی بند ہوتا ہے۔

سائلین کا کہنا ہے کہ اشفاق جیسے لوگ محکمہ تعمیرات عامہ کے بدنامی کا سبب بنتے جارہے اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور کسی ایماندار اور محکمہ میں موجود کسی نیک نام ملازم کو کیشئر کا چارج دیں تاکہ ایک طرف سائلوں کی پریشانی کا خاتمہ ہوگا اور دوسری طرف محکمے میں موجود کالی بھیڑیوں سے نجات ممکن ہو سکے۔

عوامی حلقوں نے سیکریٹری ورکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کیشئر کے خلاف ایکشن لے کر نئے کیشئر کی تعیناتی عمل میں لایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button