گلگت بلتستان

زمینوں کی الاٹمنٹ بند نہیں کی گئی تو چیف سیکریٹری آفس کا گھیراو کریں گے، امجد حسین صدر پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر) چیف سکیریٹری زمینوں کی الاٹمنٹ کی نو ٹیفکیشن بند کرے ورنہ گلگت بلتستان کی عوام چیف سکریٹری کے کا گھراؤ کریں گے۔ یکم نومبر کو گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر پی پی پی جی بی امجد حسین ایڈوکیٹ نے مناور میں ہونے والے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 1972کے اصلاحات جو جناب ذولفقار علی بھٹو شہید نے نا توڑ رول کا خاتمہ کر کے گلگت بلتستان کی عوام کو اختیارات منتقل کئے تھے یکم نومبر کے تحریکی جلسے میں اس نو توڑ رول جو کہ 1978میں دوبارہ سے گلگت بلتستان میں لاگو کیا گیا ، اس کے خاتمے کیلئے تحریک کا آغاز شروع کریں گے۔ خالصہ سرکار کے کالے قانون کے خاتمے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان جشن آزادی گلگت بلتستان یوم مایوسی کے طور پر منائیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد ، بدر جمیل، قاری جاوید اقبال، امجد حسین، کلام الدین ، افراز خان ، حسین علی رانا اور میرباز کیتھران نے کہا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ یکم نومبر کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ مناور اور سکوار کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کرتی ہے۔ وزیر اعلی ٰ نے مناور کی عوام کو سراسر دھوکہ دیا ہے ۔ ہماری زمینیں آئے روزخالصہ سرکار کے نام پر مختلف اداروں کو الاٹ کیئے جا رہے ہیں ، جبکہ وزیر اعلیٰ موصوف سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ مناور میں 3700کنال اراضی وزیر اعلیٰ کی ملی بگت سے مختلف اداروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حق ملکیت تحریک میں امن کمیٹی مناور ، علماء ونگ ، بی این ایف اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کر تے ہوئے یکم نومبر کے جلسے میں شرکت کی یقید دہانی کروائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button