سیاست

ہسپتال کالونی گلگت کے ‘سینکڑوں نوجوانوں’ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

گلگت (پ۔ر ) پاکستا ن پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے کیمپ آفس میں شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت اسپتال کالونی کے سینکڑوں نوجوانوں نے نوید حسن کی قیادت میں ساجد غازی ، ابرار احمد، شیراز علی،ثاقب حسین، باسط اور دیگر سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ کی قیادت میں اعتماد کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

صوبائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ ، جمیل احمد ، رضوی الدین رضوی و دیگر رہنماؤں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں آنے والے نوجوانوں کا خوش آمدید کہا۔ اس موقعے پر صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی سے جڑا ہے۔ پی پی پی نے ہمیشہ نوجوانوں کے لئے آواز اٹھا ئی ہے۔ ذولفقار علی بھٹو شہید نے گلگت بلتستان کے نوجوان نسل کا مستقبل روشن بنانے کے لئے اقدامات کئے تھے ، مگر بدقسمتی سے موجودہ حکومت نے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف گامزن کیا ہوا ہے۔ لیکن یکم نومبر کے احتجاجی تحریک سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور عوام کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کے خلاف احتجا ج بلند ہو گی۔ آنے والا وقت پی پی پی گلگت بلتستان کا ہے ۔ آنے والے تمام نوجوانوں کو پیپلز پارٹی خوش آمدید کہتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button