صوبائی حکومت ہر شعبے میں میرٹ کی بالادستی یقینی بنا رہی ہے، فاروق میر

گلگت ( پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان کے مشیر فاروق میر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر شعبے اور محکمے میں مریٹ کی بالادستی کو یقینی بنا رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت بدعنوانی اور اقرباء پروری کے خلا ف ہے اور مخالفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید سمجھ سے بالاتر ہے۔ فاروق میر نے کہا کہ ہم اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے وژن کے تحت تمام محکموں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ ماضی میں سیاسی دباؤ کے زریعے اداروں میں بے جا مداخلت کی جاتی رہی اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر ادارے کو ایک عوام دوست پالیسی کے تحت ہی کام کرنے دیا جائے۔ مشیر برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ سی پیک سے وابستہ توقعات بہت جلد پوری ہو جائیں گی اور گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے عوام کو سرکاری اداروں کے علاوہ دیگر زرائع روزگار بھی میسر آئیں گے۔

آپ کی رائے

comments