شگر(عابد شگری)شگر کے ایک اور ہونہار طالب علم عباس علی شاہ نے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے سکالر شپ حاصل کرلیا۔شگر مرہ پی سے تعلق رکھنے والے طالب علم عباس علی شاہ نے روس میں ایک میڈیکل کالج میں سکالرشپ حاصل کرلیا جہاں وہ میڈیکل کی اعلی تعلیم حاصل کرینگے۔ عباس علیشاہ نے کیڈٹ کالج سکردو سے انٹر میڈیٹ اچھے نمبروں سے پاس کیا تھا۔ اور کینگ ایڈور کالج میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ بیرون ملک بہترین کالج میں داخلے کے بعد وہ تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے روس روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ سابق اے ڈی آئی حاجی محمد ابراہیم فطرت مرحوم کے صاحبزادہ ہیں۔شگر کے مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں نے بیرون ملک سکالرشپ حاصل کرنے پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان