لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو جوان گانچھے میں سپردخاک

گانچھے (محمد علی عالم) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے دو فوجی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا گانچھے سے تعلق رکھنے والے لانس نائیک غلام حسین اور حوالدار غلام حسن کو بذریعہ ہیلی کاپٹر یوچنگ میں لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں آرمی آفیسران نے شرکت کی جس کے بعد لانس نائیک غلام حسین شہید کی میت کو ان کے آبائی گاؤں سلترو سیتھ جبکہ حوالدار غلام حسن شہید کو سوغا گاؤں لے جایا گیا جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا.

ذرائع کے مطابق  لانس نائیک غلام حسین شہید نے سوگواروں میں بیوی اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments