معیشت

محکمہ معدنیات کے زیرِ اہتمام ہنزہ میں سیمینار کا انعقاد

ہنزہ (اجلال حسین)محکمہ معدنیات کے زیر اہتمام جیمز اینڈ منرل کے حوالے سے ایک روزہ آگاہی مہم سمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ومنصوبہ بندی اقبال حسن اور معدنیات و خوراک کے وزیر شفیق کہا کہ وزیر اعلیٰ حافظ احافیظ الرحمن کی زیر قیادت گلگت بلتستان کے عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے پچھلے ایک سے دو سالوں میں گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی عوامی مفاد کے منصوبے مکمل کر لئے انشاللہ سب سے پہلے ہم عوام گلگت  بلتستان کے حقوق کی دفاع کرتے ہوئے وفاق کے ساتھ چلے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت عوام ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا میں تین اہم شعبے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے زریعہ معاش کا زریعہ ہیں جن میں خصوصا سیاحت، جنگلات، معدنیات کے علاقہ اللہ تعالیٰ نے ان خوبصورت وادیوں میں چھپا کر رکھا ہے اور بحثیت انسان اب ہم ان لاتعداد قدرتی خزانوں سے فائدہ حاصل کرنا ہیں اس کے لئے حکومت اور عوام مل کر علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ کرنے میں اپناکردار ادا کرنا ہیں۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقہ جہاں پر معدنیات بے شمار ہیں ان کو استعمال میں لانے کے لئے حکومت عوامی مفاد کے لئے پالیسی بنا رہی ہیں جس میں نہ صرف مقامی افراد بلکہ غیر مقامی تجربہ کار افراد کو بھی اس شعبے میں اجازات دی جائیگی جس ہونے والی آمدن کا بیشتر حصہ مقامی عوام پر خرچ کیا جائے گا تاکہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ خصوصاً صحت اور تعلیم پر خرچ کر دیا جائے گا۔تاہم اس کے لئے حکومت کی جانب سے ایک قانون مرتب ہے چاہیے وہ معدنیات ہویا جنگلات یا سیاحت سرکار کے جانب سے اجازات نامے اور رجسٹریشن کے بغیر غیر قانونی قرار دیا جاتا ہیں اسلئے مکمل طور پر صوبائی حکومت بھی عوام کے حقوق کی تحفظ کرتے ہوئے قانون کے دائرے میں کام کرئیگی جس کے لئے عوام کی مدد کی ضرورت ہیں اور ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے علاقے کے عوام کو نقصان ہو۔صوبائی وزراء نے سیمنار سے سی پیک کے حوالے سے خطاب مزید کہا کہ سی پیک سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پاکستان کے عوام میں بے انتہا خوشحالی انے والی ہیں جس کے لئے عوام بلخصوص ضلع ہنزہ اور نگر کے عوام تیار ہو جائے کیونکہ سی پیک کا دروازہ اپ کے دو اضلاع سے گزرتا ہیں اور عوام ہنزہ نگر کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت  اپوزیشن ارکین ہو یا دیگر سیاسی جماعتیں سب کے ساتھ مل کر علاقے کے عوام کی ترقی کوشاں ہیں۔ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آئے ہوئے دو سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا گلگت بلتستان میں تین اضلاع عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے  بنایا تھا اج وہ فعال طریقے سے کام کر رہے ہیں اور انشاللہ آئندہ انے والے سالوں میں گلگت بلتستان میں دیگر اہم منصوبے خصوصاًپاور، تعلیم  اور صحت پر بے انتہا کام کرنا ہے اور میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان کے قیادت میں گلگت بلتستان میں ترقی کی نئے راہیں کھلے گے صوبائی وزراء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جائز تحفظات اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے معدنیات کے حوالے سے فائدہ دلا کر رہینگے اور اس کے لئے عوام اور ریاست مل کر اس شعبے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اجازات نامہ دیا جائے گا اور وہ پابند ہو گا کہ وہ پانچ سے دس سال کے عرصے تک علاقے میں کام کرتے ہوئے عوام اور حکومت کو فائدہ پہنچا سکے اس موقع پر سیمنار میں موجود شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاللہ بہت جلد منرل پالیسی کی اختیار گلگت بلتستان کونسل کے بجائے قانو ن ساز اسمبلی    پاس آئے گی۔

اس موقع پر سیکرٹری معدنیات گلگت بلتستان نے آگاہی سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں محکمہ معدنیات نے گلگت بلتستان میں جیمز انیڈ منرل کے حوالے سے ایک پالیسی وضع کیا گیا ہے اس سلسلے میں چھوٹے سطح پر جیمز کا کاروبار کرنے والے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں تاہم بڑے لیول پر کام کرنے والے کاروبارکرنے والے کے لئے لائیسنس کے علاوہ حکومت کے ساتھ ان کی رجسٹریشن لازمی ہو گی۔ خلاف قانون کام کرنے والی جیمز اینڈ سٹون بین الاصوبہ حددود میں نگرانی کی جائیگی۔

اس موقع پر جیمزا نیڈ منرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے اس شعبے میں سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بلخصوص ہنزہ نگر تاریخی اعتبار سے انتائی اہمیت کا حامل ہے جی بی میں جۃان پر مائینگ رولز کا  مسلہ گزشتہ کئی سالوں سے حل طلب ہے جے مستقل حل کے سلسلے میں کئی بار گلگت بلتستان جمیمرایسوسی اشن کی پلٹ فارم سے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے مگر بارآوار ثابت نہیں ہوئی وہ اس لئے کہ اصل سٹیک ہولڈلز کے ساتھ اس طرح کے سیمنارز کے انعقاد کرکے مسائل کو سسنے اور حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں ماضی میں نہیں ہوئی ہمیں خوشی ہے کہ جس طرح اج صوبائی حکومت  نے اس شعبے میں آگاہی مہم کا اغاز کیا ہے ہمیں یقین ہیں کہ مستقبل میں بھی عوام کے مسائل سنے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ جی بی کے جغرافیائی حالت ملک کے دیگر صوبوں سے مختلف ہیں یہاں کے پہاڑ، نالہ جات گاوں، محلے کی سطح پر تقسیم شدہ ہیں جو ایک گاوں کے مال مویشی تک دوسرے گاوں کے چراہ گاہوں اور پہاڑوں پر چھوڑنے کی اجازات نہیں ہیں تو ایسا صورت میں جمسٹون ہ لیز دینے سے لیز کامیاب نہیں ہوگا نتیجے میں عوام بے روز گار ہو جائیگے۔ اس موقع پرہنزہ نگر کے دیگر علاقوں کے عمائدین اور نمبرادارن نے کہا کہ سب سے پہلے مائینگ پالیسی کا اختیار اسلام آباد سے گلگت منتقل کیا جائے چونکہ ہمارے جغرافیائی مسائل اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے افراد کو معلوم نہیں ہے اس لئے گلگت بلتستان کے منتخب عوامی نمائندوں علاقے کے مسائل سے آگاہ ہیں۔ جبکہ دوسری جانب علاقے میں سمندر سے لیکر پہاڑ کے چوتی تک علاقے کے عوام کی ملکیت ہیں اس لئے جو بھی کام ہو اس شعبے میں مقامی عوام اور حکومت مل کر کام کرنے کی ضرورت ہیں انشاللہ صوبائی حکومت عوام کی توقعات پر اترتے ہوئے اس شعبے میں عوام کو اعتماد میں لینے کے علاوہ حقو ق کا دفاع کرتے ہوئے مسائل کی حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button