صحت

گانچھے میں ہیلتھ منیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس، ایم ایس کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی گئی

گانچھے(محمد علی عالم) پارلیمانی سیکرٹری برائے ترقی و منصوبہ بندی غلام حسین ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہسپتال ہیلتھ منجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو میں ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ کہاکہ ڈاکٹر غلام حیدر ایم ایس نے اپنی صلاحیتوں سے ہسپتال کا نقشہ ہی تبدیل کیا ہے ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولت میسر ہو رہی ہیں ہسپتال ایمرجنسی میں چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں ڈسڑکٹ ہسپتال خپلو پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کی خصوصی توجہ ہے جب بھی ہسپتال کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ پیش آتا ہے دونوں فوری نوٹس لے کر حل کرتے ہیں اور ہر وقت تعاون کرتے ہیں وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے خپلو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر جو بھی وعدے کئے وہ پورے کئے گئے ہیں ہسپتا ل کے لئے جدید ایمبولنیس اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ دی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گانچھے دورہ کے موقع خصوصی دلچسپی لے کر ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مسائل سنے انہوں نے کہاکہ ہمارے حکومت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قیادت میں علاقے میں صحت کی بہترین سہولت کی فراہمی کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ گانچھے کے باقی ممبران کو بھی خپلو ہسپتال کے لئے اپنے اے ڈی پی سے خصوصی بجٹ رکھنا چائیے اس ہسپتال میں پورے ضلع سے مریض آتے ہیں میں نے اپنے پہلا اے ڈی پی سے پچاس لاکھ روپے ہسپتال کے لئے رکھا اگلے اے ڈی پی سے بھی بجٹ رکھوں گا ہر کسی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چائیے انہوں نے کہاکہ ہسپتال کے موجود دیگر مسائل کو بھی وزیر اعلیٰ تک پہنچاوں گا اجلا س کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو ڈاکٹر غلام حیدر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایمرجنسی میں چوبیس گھنٹے سروس دینے کے ساتھ ساتھ تمام ادویات مفت دی جارہی ہے ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولت دینے کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان اور پارلیمانی سیکرٹری غلام حسین ایڈوکیٹ کے تعاون سے ہم ہسپتال میں بہتری اور مریضوں کو سہولیات دینے میں کامیاب ہیں ان کا تعاون ہمیشہ رہا ہے سیکرٹری ہیلتھ نے پورے علاقے میں صحت کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے ہمیں ہر وقت ہدایت دیتے ہیں ہسپتال کے حوالے سے جب بھی کوئی ایشو پیدا ہوتا ہے سیکرٹری ہیلتھ اسی وقت حل کر تاہے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور سیکرٹری ہیلتھ کی ذاتی دلچسپی سے ہسپتال کا نظام بہترین ہوا ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رسول کی جانب سے مریضوں کو سردی سے بچانے کے لئے چار لاکھ وپے کا خطیر رقم فراہم کیا جس سے ہم نے پانچ وارڈ سمیت دس کمروں کو پلینگ کیا ہے جس سے سردیوں میں مریضو ں سردی سے بچانے کے لئے مدد ملتی ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر غلام رسول ہر وقت ہسپتال کیساتھ تعاون کرتا ہے اس سے پہلے جنریٹر بھی فراہم کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خپلو صاحبدین نے ہسپتال کے لئے پچیس ہزار روپے کا عطیہ بھی دیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button