متفرق

اتحاد و اتفاق سے آگے چلنے کی ضرورت ہے، افواہوں اور دھمکیوں کی سیاست کا دور گزرچکا، گورنر میر غضنفر علیخان

گلگت ( پ ر)گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت برسراقتدار میں آنے کے بعد علاقے میں امن کا بول بالا ہوچکا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے خصوصی توجہ رکھتے ہیں چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سے گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے اور عوام کو روزگار میسر ہوگا گلگت بلتستان کا حقوق سے محروم ماضی اب شاندار مستقبل میں تبدیل ہونے والا ہے عوام کو صبر کا دامن تھام کر اتحاد و اتفاق سے آگے چلنے کی ضرورت ہے افواہوں اور دھمکیوں کی سیاست کا دور گزرچکا ہے اب گلگت بلتستان کے لئے سیاست کرنا ہوگا ماضی میں عوام کو حقوق سے جان بوجھ کر دور رکھا گیا اب دور بدلنے والا ہے۔

یہ باتیں گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے اہلسنت والجماعت اسلام آباد کے صدر مولانا آصف عثمانی کی قیادت میں اہلسنت والجماعت کے علماء اور زمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن بلاتفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے انشاء اللہ ہم پر کوئی ایسا الزام نہیں آئیگا کہ ہم نے مخالفین کو دیوار سے لگایا ہو

اس موقع پر وفد نے گورنر گلگت بلتستان سے اپنے مسائل اور تحفظات سے آگاہ کیا وفد نے تعلیمی اداروں میں مذہبی ہم آہنگی کے قیام کے لئے فوری طور پر تمام مسالک کے علماء پر مشتمل علماء بورڈ بنانے کی تجویز دی اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں بین المسالک ہم آہنگی کے پروگرامات منعقد ہونے سے ہماری آنے والی نسلیں فرقہ واریت سے پاک ہونگی حکومت کو ہر صورت میں اپنی رٹ بحال کرنا ہوگا نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرایا جائے انہوں نے بسین ہسپتال کے مسائل کا تفصیلی زکر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بسین ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آسکے گورنر گلگت بلتستان نے اہلسنت والجماعت کے وفد سے ان کے جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button