شگر(عابد شگری) نومینیشن بورڈ کی سستی اور نااہلی کی وجہ سےگلگت بلتستان کے طلباء کےلیے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالوجی (MUST) میں مخصوص دس نشست داخلہ کے لیےدیےوقت گزر جانے کے باعث ضائع ہوگئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ دینے سے انکار کردیا۔ گلگت بلتستان اسٹوڈنس ایسوسی ایشن آزاد جموںو کشمیر کے ممبر ایڈوکیٹ ریاضت حسین امیر اور ایڈوکیٹ شہزیب حیات نے کہا کہ گلگت بلتستان نومینیشن بورڈ کی نااہلی اور سستی کی وجہ سے اس سال MUST آزاد کشمیرمیں گلگت بلتستان کیلئے مخصوص دس سیٹ ضائع ہوگئی۔ نومینیشن بورڈ نے متعلقہ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے نومنیشن میں تاخیر کردی۔ جس کی وجہ سے یہ دس سیٹ ضائع ہوگئی۔ اس یونیورسٹی میں ہر سال جی بی کیلئے دس سیٹ مختص ہیں تاہم اس سال یہ سیٹ پر ہونے کے بجائے ضائع ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کو جی بی کے طلباء سے خصوصی لگاؤ ہیں اور جی بی کے طلباء کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان