معیشتگلگت بلتستان

کرپشن اور بد عنوانی کے دورازے مُکمل بند کردئے ۔عمران وکیل، وزیر جنگلات و جنگلی حیات

گلگت(پ ر) سی پیک منصوبہ سے گلگت بلتستان کی معاشی حالت میں انقلابی تبدیلی آئے گی جس کے بعد مخالفین خود اس منصوبے کے ثمرات سے مستفیدہونے کے بعد اِس منصوبے کی مدح سرائی شروع کریں گے۔ ان خیالات کااظہار وزیر جنگلات و جنگلی حیات عمران وکیل نے کیا ہے۔اُنہوں نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان سے خصوصی ہمدردی رکھتے ہیں اور اِس خطے کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ گلگت بلتستان میں تعمیر وترقی کے کام ہنگامی بُنیادوں پرہورہے ہیں اور ہم دعویٰ کرتے کہ جتنا تعمیر و ترقی کے کام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہورہے ہیں اور مستقبل میں بھی ہوں گے اُتنا کسی اور پارٹی کی حکومت کے دور میں نہیں ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہاہے کہ ہم نے کرپشن اور بد عنوانی کے دورازے مُکمل بند کردئے ہیں جس سے کرپٹ مافیا کو شدید تکلیف ہورہی ہے اور موجودہ حکومت پر بے بُنیاد الزامات اور تنقید کر رہے ہیں ایسے لوگوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں ایسی تنقید وں سے کوئی اثر نہیں پڑتا اگر کوئی مثبت تنقید کرے اور ہماری کوتاہیوں کی نشاندہی کرے تو ہم اُس کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی اصلا ح ضرور کریں گے لیکن بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کرنے والوں کی باتوں پر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button