سیاست

مسلم لیگ ن کی حکومت نے محکمہ تعلیم کو کرپشن فری محکمہ بنایا ہے۔ صدر علما و مشائع ونگ مسلم لیگ ن بلتستان

شگر(نامہ نگار)علما و مشائع ونگ مسلم لیگ ن بلتستان کے صدر شیخ محمد ولی شجاعی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے محکمہ تعلیم کو کرپشن فری محکمہ بنایا ہے۔ ماضی میں اس اہم محکمے کو کرپشن کا گڑھ بنادیا تھا۔ وزیر تعلیم گلگت بلتستان حاجی محمد ابراہیم کی بصیرت اور پاک دامنی سے اس اہم ادارے میں 25 سال کے بعد کرپشن کا خاتمہ ہوا ۔آج گلگت بلتستان کا ہر پڑھا لکھا شخص میرٹ اور قانون کے مطابق بھرتی ہورہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسمبلی میں محکمہ تعلیم میں کرپشن کے نام پر ثبوت پیش کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اپنے دور حکومت کو کیا بھول گئے کہ نوکریوں کی خریدو فرخت ہوتی تھی۔ بجائے حکومت کی تعلیمی انقلابی اقدامات اور محکمہ تعلیم کو بے مثال بنانے پر حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے کس منہ سے کرپشن کی باتیں کررہے ہیں۔

شیخ محمد ولی شجاعی صدر علما ونگ مسلم لیگ ن بلتستان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت گلگت بلتستان میں اب تک آنے والی حکومتوں میں سے کامیاب اور ترقی پسند حکومت ثابت ہورہی ہے جس کی واضع مثال عوام کے سامنے ہے۔ اپوزیشن کو تنقید برائے اصلاح اپنانے کی ضرورت ہے نہ کہ تنقید برائے تنقید زیب نہیں دیتا۔ محکمہ تعلیم کے صاف شفاف اقدام سے آج گلگت بلتستان کا بچہ بچہ مطمئن ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خطے میں امن بھائی چارگی اور رواداری کی فضاکو قائم رکھنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کررہی ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علما کی جانب سے مسلم لیگ ن کی حکومت کے مختصر عرصے کی کارکردگی کے بارے میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جو کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button