گلگت ( پ ر) سیکر یٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈپٹی سیکر یٹری ارشاد حسین نے پو لیس ٹریننگ کا لج سکو ا ر کا دورہ کیا ۔دورے کے موقع پر ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ڈپیارٹمنٹ میں حال ہی میں بھر تی ہو نے والے ہیڈ کا نسٹیبل اور کا نسٹیبل کی ٹر یننگ کا مکمل جا ئزہ لیا اور ٹریننگ کا لج میں مو جودافسران سے ملاقات کی اور بہتر ٹریننگ کا انعقاد کر نے پر سیکر یٹری ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان سید عبد الواحد شا ہ افسران خا ص طور پر کما نڈینٹ ٹریننگ کا لج زا ہد اور آئی جی پی گلگت بلتستان سے اظہار تشکر کیا ۔جنہو ں نے کم وسائل کے با وجود بھی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہو ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے نئے بھر تی شدہ کا نسٹیبل و ہیڈ کا نسٹیبل کے ٹریننگ کے لیئے بہترین انتظامات کئے ۔ ٹریننگ اگلے ما ہ کے دس تاریخ تک ہو گی اور ٹریننگ کے اختتا م پر پا سنگ آ وٹ پروگرام کا انعقاد بھی کیا جا ئے گا ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔