جرائم

پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے 20 کلو چرس برآمد کرلی

گلگت ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کامیاب کاروائی، گلگت کے نواحی علاقے بسین میں ایک گھر سے لاکھوں مالیت کے چرس برآمد۔ گلگت پولیس نے بسین کے علاقے سے لاکھوں مالیت کے چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ قائم مقام ایس پی گلگت محمد اجمل نے جمعرات کے روزمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ملزم چک معتر ساکن ڈوڈشال کوہستان نے اپنے گھر میں لاکھوں مالیت کے چرس رکھے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر سے 20کلو اعلیٰ کوالٹی کے چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ قائم مقام ایس پی کے مطابق قبضے میں لی گئی چرس کی مالیت 6لاکھ روپے ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ گلگت پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفر یق کاروائی کر یگی اس سلسلے میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button