چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) دیامر میں وزیراعظم ہیلتھ پروگرام سروے بازار میں مکمل کرکے ضرورت مندوں اور غریب لوگوں کا ایک بار پھر حق چھینا گیا۔ سروے کرنے والی ٹیم کے خلاف سخت ایکشن لیکر گاؤں گاؤں کی سطح پر دوبارہ سروے کرایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار دیامر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نےصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں غربت گلگت بلتستان کے دیگر ضلعوں کی نسبت زیادہ ہے۔ حکومت نے دیامر کی آبادی کی تناسب سے ہیلتھ کارڈ مختص کئے تھے وہ سروے ٹیم نے گاؤں گاؤں جانے کے بجائے چلاس شہر میں رہ کر ضرورت مندوں کو خبر تک نہیں دیا جس کی وجہ سے ضرورت مند افراد کا نام اس فہرست میں شامل تک نہیں ہوئے ہیں۔ دیامر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سروے ٹیم کے خلاف کارروائی کرکے نیا سروے کرکے غریبوں کے نام پر آنے والا فنڈز غریب لوگوں تک پہنچایا جائے ورنہ احتجاج کرینگے۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button