گلگت بلتستان

کور کمانڈر10کور نے سیاچین اور اگلے محاذوں کا دورہ کیا

اسکردو(پ ر) کور کمانڈر10کور لیفٹینٹ جنرل ندیم رضا ہلال امتیاز ملٹری نے 30دسمبر2016کو سیاچین اور اگلے محاذوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر فورس کمانڈر نادرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک ان کے ہمراہ تھے۔ کمانڈر 10کور نے دفاعی انتظامات پر اطمیناں کا اظہار کیا ۔ کمانڈر10کور نے نوجوانوں کے حوصلے کو سراہا جو نامساعد حالات اور موسمی سختیوں کے باوجود مادر ملت کی حفاظت کی خاطر چاق وچوبند ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر10کور نے پاک فوج کے نوجوانوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم دشمن کو سبق سکھانا جانتے ہیں اور انشااللہ دشمن کی کاروائیوں کو بھر پور انداز میں جواب دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button