عوامی مسائل

نیٹکو کے کم گریڈ والے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، ایم ڈی کا کھلی کچہری سے خطاب

گلگت: کسی بھی ادارے کی تعمیر وترقی اور استحکام میں فعال کارکنوں کا ہمیشہ سے کلیدی کردار ہوتا ہے۔ نیٹکو کے کارکن نیٹکو کا حقیقی اثاثہ اور سرمایہ ہیں۔اور وہ ادارے کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ نیٹکو کے کم گریڈ والے ملازمین اور کارکنوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر دئیے جائیں گے۔کارکن اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو ادارے کی مزید ترقی اور استحکام کے لئے بروئے کار لائیں۔کیونکہ نیٹکو کے اندر وسعت لائی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد حسین نے نیٹکو ڈرائیوروں اور کارکنوں کی کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹکو میں سیکورٹی گارڈ کمپنی،جدید اور تیز رفتار کورئیر سروس کے نام سے دو نئے ادارے بنائے جارہے ہیں۔تاکہ ادارے کو مزید وسعت اور ترقی سے ہمکنار کیا جاسکے۔ادارے کے اندر عہد جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اصلاحات لائی جارہی ہیں اوراس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔نیز نیٹکو میں پہلی مرتبہ قانون سازی کے ذریعے ادارے کے ڈھانچے کو مزید مستحکم بنایا جارہاہے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈرائیوروں اور کارکنوں نے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو کو اپنے مسائل بیان کئے،جن پر انہوں نے موقع پر ہی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button