متفرق

دیامر میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی قابلِ تعریف

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر میں ریسکو 1122 کا کردار قابل ستائش ہے ۔ضلع بھر میں بہت کم عرصے کے اندر ریسکو 1122 نے کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے میں بنیادی اور اہم کردار ادا کیا ہے ،چلاس میں ریسکو 1122کا قیام عمل میں آنے کی وجہ سے عوام کے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چلاس کے اندر ریسکو 1122 کی وجہ سے گزشتہ سال بابوسر روڈ پر رونما ہونے والے حادثات کے زخمیوں کو فوری ریسکو کرنے میں بڑی آسانیاں پیدا ہوئی اور اسی طرح کئی زخمیوں کی جانیں بچ گئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام ریسکو 1122 کے عملہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری چلاس میں ریسکو1122 کیلئے مستقل دفتر تعمیر کرکے دینے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں ،تاکہ ریسکو عملہ آزادی کے ساتھ کام کرسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button