عوامی مسائل

تھک نیاٹ اور بابوسر کو تحصیل کادرجہ دیا جائے، عمائدین کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)تھک نیاٹ اور بابوسر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے۔تھک نیاٹ آبادی کے لحاظ سے بڑا علاقہ ہے ،اس لیئے وہاں کے عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے چلاس آنا پڑتا ہے ،آبادی اور رقبہ کو سامنے رکھتے ہوئے تھک نیاٹ اور بابوسر کو تحصیل کا درجہ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ اور عمائندین تھک نیاٹ نے چلاس صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تھک نیاٹ کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامی مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔حکومت علاقے کے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہوئے تھک نیاٹ کو فری تحصیل کا درجہ دے تاکہ عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے چلاس میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button