متفرق

کریس، چراگاہ تنازعہ پر حالات کشیدہ، انتظامیہ کی بروقت مداخلت پر لڑائی ٹل گئی

گانچھے (محمد علی عالم ) کریس راتھنگ چراگاہ کے معاملے پر اورل اور ڈاھنگا ،یولجوک ،تھراتھنگ کے عوام آمنے سامنے ہو گئے ایک دوسرے پر پتھراو کی کوشش کی تاہم اسسٹنٹ کمشنر ڈاغونی محمد رضا اور ایس ایچ او کریس تھانہ محمد ندیم کی بروقت مداخلت پر بڑی لڑائی کا خدشہ ٹل گیا۔  تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن ڈاغونی کے علاقہ کریس راتھنگ میں اورل کے مکین بکریاں چرانے لے گئے، جس پر ڈاھنگا، یولجوک اور تھراتھنگ کے عوام نے بکریاں واپس لے جانے کو کہا۔ تلخ کلامی ہوئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ تو تو میں میں تک آپہنچا۔ جس کی خبر ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈاغونی محمد رضا اور ایس ایچ او کریس تھانہ محمد ندیم پولیس کی بھاری نفری لے کر پہنچ گئے اور معاملے کو مزید الجھانے سے بچالیا معاملہ مزید خراب ہونے کی پیش نظر پولیس کی نفر ی خپلو سے طلب کر لیا ،ذرائع مطابق زیر دفعہ 107و151کے تحت کاروائی کرتے ہوئے اورل گاوں کے 11جبکہ باقی تین گاوں کے 17افراد کو پابند کرنے لئے گرفتار کر لیا جمعرات کے روز ایس ایچ او نے تمام افراد کو ڈویژنل مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیا اور پابند کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button