تعلیم

ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فنانس ڈویژن سے دیامر کیمپس کی منظوری کرائی جائے، دیامر ایجوکیشنل موومنٹ کے رہنماوں کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر ایجوکیشنل مومنٹ کے رہنماوں طاہر ایڈوکیٹ،نیاز احمد،انضمام ،مبشر،مقصود و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس جلد ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فنانس ڈویژن سے منظور کرایا جائے، اب تک دیامر میں یونیورسٹی کیمپس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے منظور نہ ہونا یہاں کے عوام کے ساتھ مذاق ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھک دیورے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا گیا ہے ،لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ہے ،جلد ہائی سکول کی کلاسس کا اجرا کرکے طلبہ کو تعلیم دی جائے۔تانگیر انٹر کالج مکمل ہوچکی ہے ،لیکن کلاسس کا اجرا نہیں کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے تانگیر کے طلبہ سخت زہنی ازیت میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر میں پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولوں کے اندر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ،سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے ،تمام قابل اساتذہ کو ڈپٹی ڈاریکٹر ایجوکیشن اور ڈاریکٹر ایجوکیشن کی دفاتر میں تعینات کرکے طلبہ کا مستقبل داو پر لگا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں دردستان یونیورسٹی بناکر یہاں کے عوام اور نوجوان نسل کا بنیادی مسلہ حل کیا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button