ثقافت

حکومت ہنزہ میں کلچرل ہال تعمیر کریگی، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان

اسلام آباد: گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ہنزہ کلچرل فورم اور گوجال ایجوکیشنل اینڈ کلچرل ایسوسی ایشن کی طرف سے منعقد کردہ میوزیکل پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ اس پروگرام میں ممبر اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے بھی شرکت کی۔ میوزیکل پروگرام میں ہنزہ سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین نے شرکت کی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ کی ثقافت بہت پرانی ہے، ہمیں اپنے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیئے اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد حکومتی لیول پر بھی کر نا چاہیئے۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہنزہ میں گلگت بلتستان حکومت کلچرل ہال تعمیر کریگی جس سے وہاں کے لوگ اپنے ثقافتی پروگرام آسانی سے انعقاد کریگی ۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں ایک کلچرل ہال کے لیئے وفاقی حکومت سے بات کرونگا۔ گورنر گلگت بلتستان نے ہنزہ کلچرل فورم کو 2لاکھ روپے اور ممبر اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر نے 50ہزار روپے کا اعلان بھی کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button