صحت

ہنزہ: خانہ آبا د میں بیسک ہیلتھ یونٹ ایک چوکیدار کے رحم کرم پر

گلگت(خبرنگارخصوصی) ہنزہ شناکی کے علاقے خانہ آبا د میں PPHIکے زیر اہتمام چلنے والا بیسک ہیلتھ یونٹ ایک چوکیدار کے رحم کرم پر چھوڑ کر باقی تمام عملے نے سردیاں گزارنے کے لئے کراچی ،اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں ڈیرے ڈال دیئے۔ عوام دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور، زوکام اورسردرد پر بھی کوئی دوائی دینے کے لئے موجود نہیں، مریضوں کو میلوں سفر طے کر کے نگر جاکر علاج کروانا پڑتا ہے۔ عوام کی محکمہ ہیلتھ سمیت منتخب نمائندوں سے PPHIکے حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔

ہنزہ شناکی کے گاوں خانہ آباد جو کہ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل ہے اوراس بیسک ہیلتھ یونٹ سے اس علاقے کے گاوں حسین آباد اور مایون کے عوام بھی علاج کرواتے ہیں جس میں ہسپتال عملہ سمیت سامان نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے اس بیسک ہیلتھ یونٹ میں آج سے قبل ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہوتا تھا جو کہ پچھلے 6ماہ سے غائب ہے اوراس میں 8ملازمین ہیں جن میں سے ابھی ایک چوکیدار کے رحم کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔ باری تنخواہیں بٹورنے والا عملہ سردیوں سے بچنے کے لئے اسلام آباد ،کراچی اور ملک کے دیگر شہروں کی طرف رخ کیا ہوا ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں اور موسمی بیماریوں اور زوکام جیسے چھوٹی بیماریوں کے علاج کے لئے میلوں دور سفر طے کر کے ضلع نگر جانا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے عمائد ین خانہ آباد شیر زمان دمینو،مشہور عالم ،عمران شاہ ،سہیل احمد ،احتشام اللہ بیگ ،محمد شاہ ،خواجہ احمد دین،عباس خان دمینو ودیگر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگراس بیسک ہیلتھ یونٹ کو ایسے ہی بند کرکے رکھنا ہے تو مکمل طور پر بند کردیا جائے کیوں کہ اس میں سرکارکے خطیر رقم ضائع ہورہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کے بند ہونے کے باعث غریب عوام کو علاج کی غرض سے میلوں دور سفر کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے گورنر گلگت بلتستان میرغضنفر علی خان،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل، ہنزہ سے منتخب نمائندے سلیم خان ،رانی عتیقہ غضنفر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس بیسک ہیلتھ یونٹ کو کھولا جائے اور عملہ کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر کیا جائے ورنہ شاہراہ قراقرم بند کرکے شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button