کھیل

سعدیہ خان اور چلڈرن سکی چمپین شپ کے فائنل میں پاکستان ائیرفورس نے ٹرافی اپنے نام کی

گلگت( فرمان کریم) گلگت بلتستان کی خوبصورت اور پُر فضا مقام نلتر میں پاک فضائیہ اور پاکستان سکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سعدیہ خان اور چلڈرن سکی چمپین شپ کے فائنل میں پاکستان ائیرفورس کے کھلاڑیوں نےمیں ٹرافی اپنے نام کیے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سیلمہ تھی ۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے فلیگ، فیگر آف ریڈ اور سینک کے کرتب پیش کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان بی بی سیلمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور پاکستان ائیر فورس ملک بھرکی طرح گلگت بلتستان میں موجود کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ کھلاڑی اپنے صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ اس موقع پر بیس کمانڈر کالا باغ قسور عباس نقوی نے کہا کہ سعدیہ خان اینڈ چلڈرن سکی چمپین شپ میں 7ٹیموں کے 32کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جس میں خواتین اور بچے شامل تھے اور بڑے خوشی سے اس چمپین شپ میں حصہ لیا۔

واضع رہے کہ سکی کے یہ مقابلے آیندہ ماہ تک جاری رہے گاج س میں ملکی ٹیموں سمیت بین الااقومی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button