تعلیم

ایف پی ایس سی اور این ٹی ایس کے مراکز نہ ہونے سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے، انجینئر سید علی الموسوی

شگر(عابد شگری)خطیب اہلبیت ؑ انجینئر سید محسن علی الموسوی نے کہا ہے کہ FPSCاورNTSکا سکردو میں سنٹر نہ ہونے سے سکردو اور بلتستان کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں امیدواروں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بے روزگار امیدواروں کے لیے FPSC ٹیسٹ میں شامل ہونا، بذات خود ایک مالی ٹیسٹ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سارے قابل اور لائق امیدوار ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اور ہمارے بہنوں کو بھی بلتستان کے دور دراز علاقوں سے گلگت آنا بہت سارے مسائل کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ باعث مشقت بھی ہے۔ گلگت سکردو سٹرک بھی ایک امتحان سے کم نہیں۔ جس سے گزر کے ہی ٹیسٹ میں شامل ہونے کا موقع ملتا ہے۔لہذا ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکردو میں FPSCاور NTS کا سنٹر قائم کرنے کیلئے فوری طور اقدامات کریں۔اور اگلا ٹیسٹ سکردو میں لیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Without NTS and FPSC exam pass krne ka mutaliba b ap log ker sakte hain, jese Baltistan police ko diamer na bejne ka krte hain.

Back to top button