خبریں

لندن: وزیراعلی گلگت بلتستان نے برطانیہ کے دونوں ایوانوں کی براہ راست کاروائی دیکھی

لندن: وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن اور انکے ہمراہ موجود وفد نے لارڈ قربان کی دعوت پر برطانیہ کے دونوں بڑے ایوانوں ہاؤس آف لارڈ اور ہاؤس آف کامن کا خصوصی دورہ کیا اور براہ راست دونوں ایوانوں کی کروائی دیکھی .

لارڈ قربان نے وفد کو بتایا کہ ان دونوں ایوانوں کو دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اور جمہوریت کی ماں کا بھی درجہ حاصل ہے.وزیر اعلی نے ایوانوں کی کاروائی دیکھنے کے بعد لارڈ قربان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ برطانیہ کو جمہوریت پسند ملکوں میں نمایاں مقام حاصل ہے ہم بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں چونکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا کا بہترین طرز حکومت جمہوری ہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بھی ایک جمہوریت پسند سیاسی پارٹی ہے اور ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور عوام کی حق حکمرانی کے لئے جدوجہد کی جو آج بھی جاری ہے اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی جمہوری حکومت کے تسلسل سے مشروط ہے.

وزیر علی ا نے اس موقع پر لارڈ قربان اور دیگر میزبانوں کو گلگت بلتستان کی روایتی ٹوپی کا پیش کی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button