عوامی مسائل

داریل تانگیر کو فوری طور پر ضلع بنا کرعوام کا درینہ مطالبہ پورا کریں ۔جھنڈا ملک سینئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن

گلگت (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء جھنڈا ملک نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر داریل تانگیر کو الگ ضلع بنائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ داریل تانگیر آبادی کے اعتبار سے شگر اور کھرمنگ سے بڑا ہے مگر حکومت کی جانب سے اس علاقے کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے اور اس علاقے کے سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طر ح شگر ،کھر منگ ،ہنزہ اور نگر کو اضلاع بنائے گئے ہیں اس طرح داریل تانگیر کو بھی الگ ضلع بنایا جائے۔ الگ ضلع بنے سے ان علاقوں کی پسماندگی دور ہوجائے گی اور علاقے کے مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہوجائینگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے ضلع دیامر کے لئے کچھ نہیں کیا، یہ صرف اپنے مراعات کے پیچھے ہیں، ان کو علاقے کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے وزیراعظم نواز شریف ،گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن سے اپیل کی ہے کہ داریل تانگیر کو فوری طور پر ضلع بنا کر اس علاقے کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button