سیاست

تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنائے گی۔فتح اللہ خان تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت(خبرنگارخصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام مسلم لیگ(ن) کی حکومت سے آئینی صوبے کی توقع نہ رکھے ،مسلم لیگ(ن) کبھی بھی گلگت بلتستان کے عوام کی مخلص نہیں رہی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے گلگت بلتستان کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں لینا بھی گوارا نہیں کیا جس سے اس کمیٹی کی آئینی حیثیت کے حوالے سے سنجیدگی واضع ہو جاتی ہے۔ قانون ساز اسمبلی نے آئینی صوبہ کے لیے قرارداد منظور کی مگر سرتاج عزیز نے صاف الفاظ میں کہا کہ اس قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں جس کے بعد مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے غیرت مند اراکین اسمبلی کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ ایک مخلص لیڈر ہی بنا سکتا ہے مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکہ دیا۔ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت عوام کے منہ سے نوالا بھی چھیننے پر اتر آئی ہے اور گندم سبسڈی کے خاتمے کی بات کر رہی ہے۔ اگر گندم سبسڈی ختم ہوا تو یہ گلگت بلتستان کے عوام کا معاشی قتل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کو بھی گندم سبسڈی کے خاتمے کی اجازت نہیں دے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button