گلمت ینگ سٹارزنے نیو ائیر فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

گوجال( سٹاف رپورٹر) نیو ائیر فٹ بال ٹورنامنٹ گلمت ینگ سٹار فٹ بال کلب نے اپنے نام کرلیا۔ آغا خان یوتھ اینڈ سپورٹس لوکل بورڈ گوجال کے زیر اہتمام گلمت میں ہونے والی نیو ائیر فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں گلمت ینگ سٹار کلب نے غلکین فٹ بال کلب کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ کے بہتریں کھلاڑی دانیال وحید جبکہ مین آف دی میچ عطیح الرحمن قرار پائے۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈی آئی ایس محکمہ تعلیم جبار خان اور میر محفل سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محکمہ تعلیم وفا بیگ تھے۔ مہماں خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کئے۔26 دسمبر کو شروع ہو نے والی اس ٹورنامنٹ میں گوجال کے 14ٹیموں نے حصہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments