کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کی یونین کونسل کوز پھروا میں واپڈا اور داسو ڈیم انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جہاں دور دراز سے سینکڑوں کی تعداد میں آئے مریضوں کو لاکھوں مالیت کی مفت ادویات دیدی گئیں ،میل فیمیل سپشلسٹ معالج کی خدمات دستیاب تھیں۔فری میڈیکل کیمپ کی افتتاح تقریب میں جنرل منیجر داسو ڈیم محمد جاوید اختر، ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد آصف ، اے سی داسو محمد عابد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ڈاکٹر تاج محمد ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی فضل الرحمن ، ڈئریکٹر سوشل اینڈ ری سٹلمنٹ کھوسوو دیگر واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کوہستان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم کی تعمیر سے علاقے کی تقدیر بدل جائے گی ۔انہوں نے عوامی مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر جنرل منیجر داسو ڈیم محمد جاوید اختر نے کہا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکرصحت کے مسائل پر کام کررہے ہیں۔ مستقل بنیادوں پر صحت کے مسائل پر کام کریں گے ۔اُن کا کہنا تھا کہ ایک کنٹریکٹر کے ذمے ایک ڈسپنسری ، دو ڈاکٹر اور دو ایمبولینس لگائے ہیں بہت جلد کام یہ عمل آپریشنل ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے ایک موبائل ہسپتال کے قیام کا بھی اعلان کیا۔جی ایم داسو ڈیم نے داسو ڈیم کے اطراف میں علاقائی ترقی او رلوگوں کیلئے ٹریننگ کے بندوبست کیلئے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے عوام سے مطابلہ کیا کہ ڈیم کی تعمیر میں واپڈا کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور رکاوٹ نہ بنیں ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔