سیاست

بعض سازشی عناصر چھومک پل کے معاملےمیں رکاوٹ بن رہے ہیں، راجہ عدیل انجم

شگر(عابد شگری)چھومک پل کے معاملے میں بعض سازشی عناصر رکاوٹ بن رہے ہیں اور شگر کی ترقی میں رکاوٹ بن رہاہے ہیں۔شگر کے عوام ایسے تمام عناصر سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء راجہ عدیل انجم اور سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شگر رضوان اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ چیف انجینئر بی اینڈ آر بلتستان ڈویژن وزیر تاجور کے انتہائی مشکور ہے جنہوں نے بلتستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ان کی ذاتی دلچسپی سے چھومک پل جیسے میگا پروجیکٹ ممکن بنا اور اس پر کام شروع ہوا۔ اب کچھ سازشی عناصر اس کی راہ میں رکاوٹ بن کر سامنے آگئے ہیں۔یہ مخصوص ٹولہ شگر کو ترقی کی راہ سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔شگر کی عوام ایسے تمام ساشی عناصر کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔اور اس راہ میں رکاوٹ بننے والی تمام عناصے کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر تمام رکاوٹیں توڑ دینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چھومک اور دیگر میگا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مخلص لوگوں کو سامنے لائیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ میں اچھے آفیسران کی کوئی کمی نہیں اور ان تمام پروجیکٹ کو اپنے میعاد میں مکمل کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button