چترال

چترال: چترال ٹاون کے مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کا سلسلہ جاری

چترال(بشیر حسین آزاد) چترال ٹاون میں ٹی ایم اے کی طرف سے مختلف مقامات پر برف ہٹانے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان کی زیر نگرانی گذشتہ روز چترال ٹاون میں مختلف بازاروں،مغلاندہ،اوچشٹ اور گورنر ہاؤس تک سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اور جمعرات کے روز زرگراندہ چترال میں مختلف سڑکوں سے برف ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بنائی گئی۔تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان نے خود کام کی نگرانی کی۔اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ مشینری کی کمی کے باوجود ہم اپنے طرف سے کوشش کررہے ہیں کہ لوگوں کو تکالیف سے بچایا جائے۔اس سلسلے میں سب سے پہلے مین روڈز سے برف ہٹائی گئی تاکہ لوگوں کو ہسپتال ،دفاتر اور بازاروں تک رسائی میں مشکلات درپیش نہ ہو۔اس کے بعد مختلف گاؤں کے سڑکوں سے برف ہٹائی گئی اوریہ ترتیب ٹاون کے دوسرے دیہات میں بھی جاری رہیگا۔اس موقع پر نائب ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ بھی موجودتھے اُنہوں نے تحصیل نائب ناظم خان حیات اللہ خان سمیت ٹی ایم اے کے عملے کا اہلیان زرگراندہ کی طرف سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ناظم کی غیر موجودگی میں نائب تحصیل ناظم خان حیات اللہ خان احسن طریقے سے ٹاون کے لوگوں کے مشکلات حل کرنے میں اپناکردار ادا کررہے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ آئیندہ بھی اسی طرح خدمات سرانجام دیتے رہینگے جس کے لئے ٹاون کے لوگ اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button