جرائم

گلگت: ڈپٹی ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو کے گھر پرفائرنگ، مشتبہ شخص گرفتار

گلگت( فرمان کریم) ڈپٹی ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور گھر کے دروازے کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق کینٹ تھانہ کے حدود جوٹیال بالا میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبدل ماجد کے گھر پر بدھ کے روز صبح سوا سات بجے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں ڈپٹی ڈائریکٹر کے رہائشی کمرے میں جا لگی تاہم وہ بال بال بچے گئے۔ اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر نے قریبی واقع پروسٹی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اپنی جان بچائی۔ اس دوران ملزمان کے گھر کے مرکزی دروازے کو بھی آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی آئی جی پولیس گوہر نفس کے مطابق واقع کے بعد پولیس ٹیمیں اور آفسیراں موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے جبکہ واقع کی آیف آئی آر جوٹیال تھانے میں درج کر لی ہے۔ سی آئی ڈی آپریشنل ٹیم کے 9گھنٹے کی جدوجہد کے بعداس واقع میں ملوث ایک شخص عبد الرحمن ولد ایف خان ساکن کنوداس کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مذید تفتش کے لئے تفتشی ونگ منتقل کر دیا گیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button