عوامی مسائل

چلاس شہر میں مہنگائی کا جن پھر بوتل سے باہر نکل آیا، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ

چلاس(قادر حسین سے)چلاس شہر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ،سبزیوں اور پھلوں کی قمتیں غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ،شہری پریشان انتظامیہ خاموش تماشائی بن بیٹھی ۔ان خیالات کا اظہار دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سبزی فروش اور ریڑھی بانوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کو نظرانداز کرکے اپنی مرضی کے نرخ پر اشیاء ضروریہ بیچنے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں ہر طرف اندھیر نگری ہے ۔سبزی فروش اور پھل فروشوں کی من مانی سے غریب آدمی سزیوں کو خریدنے سے قاصر ہے ،شہر کے تمام سبزی منڈیوں پر منہ مانگے داموں فروٹ اور سبزیاں فروخت کی جارہی ہیں ۔ریٹ لیسٹ پر فروٹ اور سبزیاں فروخت کرنے کی اصرار پر دکاندار اور پھل فروش گاہکوں سے لڑائی کیلئے تیار ہوتے ہیں اور دماغ خراب نہ کرنے کی لیکچر دے کر گاہکوں کو کوستے رہتے ہیں ،مگر ضلعی انتظامیہ ہے کہ ٹس سے مس نہیں ہے ،جبکہ شہر کا حال ہے کہ سبزی فروش اور پھل فروش بھی بے لگام ہوچکا ہے اور سرعام انتظامیہ کے ناک کی نیچے مہنگائی کا بازار گرم کیا ہوا ہے ۔

عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ چلاس شہر کا خدا حافظ ہے اس شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،مہنگا فروشوں کی سرزنش کرنے والا کوئی نہیں ہے انتظامی رٹ کہیں نظر نہیں آرہا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے اس کمر توڑ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو جگانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہر ی سستے داموں سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ خریدنے کے قابل ہوسکیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button