متفرق

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے 68 کروڑ کی مشینری گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حوالے

گلگت ( فرمان کریم) وفاق کی جانب سے جی بی ڈی ایم اے کو 68کروڑ مالیت کی ہیوی مشینزی مہیا کر دی گئی ہے۔ مشینزی کا  ٹینڈر محکمہ تعمیرات گلگت بللتستان کی ذمہ داری تھی۔

مشینری میں ایک ایکسکویٹر، 3 بلڈوزرز،22 ٹریکٹرزاور دیگر مشینیں شامل ہیں۔

جی بی ڈی ایم الے کو ملنے والی مشینزی گلگت پہنچی تو پاک آرمی  انجئیرنگ کور کی انسپکشن ٹیم نے مشینزی کا معائینہ کیا۔ پاک آرمی انسپکشن ٹیم کی قیادت سٹاف آفسیر انجینئرنگ کور لفٹینیٹ کرنل عثمان اور میکنکل کور کے میجر آفتاب نے کی۔

انسپکشین ٹیم نے دوران معاینئہ مشینزی کو تسیلی بخش قراردیا اور اطمیناں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان گزشتہ کئی سالوں سے قدرتی آفات کی زد میں رہا ہے۔ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے پاس مشینری نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب امید کی جارہی ہے کہ ضلعی سطح پر فعال ٹیمیں ان مشینوں کی مدد سے قدرتی آفات کے شکار عوام کی بہتر خدمت کرسکیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button