اہم ترین

گورنر سے ڈائریکٹرنیب گلگت بلتستان کی ملاقات

گلگت ( پ ر) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ڈائریکٹرقومی احتساب بیورو گلگت بلتستان نے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی اور ان کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے بلاامتیاز احتساب کے عمل کو جاری رکھنے کی ا شد ضرورت ہے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے نیب گلگت بلتستان کی کارکردگی پر اطیمنان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک کو کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کے لیئے قومی احتساب بیورو اپنا بہترین کردار ادا کررہی ہے او ر ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی کرپشن سے نجات دلانے کے لیئے ذمہ داران بھرپور اقدامات کریں۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لیئے کرپٹ عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اس ادارے کے ذریعے کرپشن میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لوٹی گئی ملکی دولت کا حساب لیا جائے گا اور اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کیا جائے گا اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس ادارے کو فعال بنانے کے لیئے کوشاں ہیں اور ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے ۔ خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button