عوامی مسائل

گانچھے : خپلو میں پانی بحران سنگین صورت حال اختیار کر گیا

گانچھے ( اے آر رینگ چن ) ضلع گانچھے کا ہیڈ کواٹر خپلو کربلا کا منظر پیش کر نے لگا، خپلو میں پانی بحران سنگین صورت حال اختیار کر گیا، لوگ پانی کی بوند بوبد کو ترسنے لگے۔ واٹر سپلائی والے پانی کی بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں۔ خپلو کے بعض علاقوں کے لوگ میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ صورت حال یہ ہیں کہ بہت سے سرکاری دفاتر میں بھی پانی کی نلکوں سے پانی کی قطرہ کئی ماہ سے نہیں ٹپک رہا مگر سبھی بے بس ہیں کیونکہ سردیوں میں برف جمنے کا بہانہ سب کو خاموش رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔ مگر بہت سے ایسے پائپ لائن ہیں جن میں برف تو نہیں جمئے ہیں مگر پانی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں کی مکینوں کی مسائل میں روز بہ روز اضافہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق واٹر سپلائی کے آفس میں ہی پانی نہیں ہیں اور واٹر سپلائی کے تمام ملازمین بعض آفسران بالا کے گھروں میں پانی کی بحالی میں اپنے تنخواہ حلال کرتے ہیں۔ غریب عوام کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں۔ عوامی نمائندگان کو ان مسائل کا شائد علم ہی نہیں۔ لوگوں کا یہ حال ہے کہ کوئی دریا سے پانی بھر بھر کے لارہے ہیں تو کوئی میلوں دور چشمے کی سے پانی لاتے ہیں تو بعض لوگ دوسرئے محلوں تک پانی کی نلکوں میں پانی تلاش کرتے کرتے پہنچ جاتے ہیں۔ عوام میلوں دور سے پانی کوئی گاڑیوں میں تو کوئی ڈرموں میں کندھوں پر چڑھا کر لانے والے پانی کو استعمال کرنے میں انتہائی کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر مجبور ہیں اور وضو غسل سے لے کر کھانوں میں پانی کا استعمال سے لے کر پینے کے پانی میں بھی انتہائی احتیار برتتے دیکھائی دئے رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی بحران کی اس سنگین صورت حال کا نوٹس لیں اور فورا مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button