تعلیم

ہنزہ : ہوم سکریٹری کا گرلز ہائی سکول علی آباد کا دورہ

ہنزہ (اجلال حسین) ہوم سکریٹری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ کا ہیڈ کواٹر گرلز ہائی سکول علی آباد کا دورہ، مختلف کلاسوں کے علاوہ ٹینٹ میں زیر تعلیم ECD بچوں سے بھی ملاقات کر لیا۔  سیکریٹری داخلہ کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب بچوں نے باآسانی دے دی۔ سیکریٹری ہوم نے بچوں کی قابلیت دیکھ کر بچوں سے تالیاں بجا دیا۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پرسکول منجمنٹ کمیٹی اور  بچوں نے سکریٹری داخلہ کا سکول پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ نے سکول کے پرنسل میڈیم نسیم اور سکول منیجمنٹ کمیٹی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول علی آباد کے عمارت کا معائینہ کیا۔ یاد رہے ہےکہ سکول کی عمارت دو سال قبل آنے والی خوفناک زلزلے اور بارش کے باعث خستہ حالی کا شکار ہو چکاہے۔   جس کی وجہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے بچے(ECD) ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔   سیکریٹری ہوم نے معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے مستقبل کلاس رومز خستہ حالی کا شکار ہونے کی وجہ سے ٹینٹ میں زیر تعلیم ہیں۔ ہنگامی بنیاد پر کلاس رومز کو دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے کلاس رومز میں بچوں کو منتقیل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کیا جائے گا۔

انہوں  نے سکول کے مختلف کلاسوں کا معائینہ کیا جہاں پر بچوں سے مختلف سوالات پوچھا۔ بچوں نے کسی پریشانی کے جواب دے دیا جس پر ہوم سکریٹری گلگت بلتستان نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بچوں سے کہا کہ ان طالبات کے لئے تالیاں بجائے۔ جبکہ دوسری جانب اسکول اساتذہ اور طلبہ نے سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی جانب سے اعلان کردہ مفت کتابوں کا وعدہ پورا نہ ہو سکا جس کی وجہ سے نئی آغاز شدہ تعلیمی سال شروع نہ ہو سکا ہے۔ جس کے وجہ سے بچوں کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہیں۔ جس پر سیکریٹری ہوم گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان سے بات چیت کرکے اس مسلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا۔ سیکرٹری داخلہ کے ہمراہ  ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ، SMCکے چیرمین مالک شاہ، نمبردار اسلم اور دیگر ممبران شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button