خواتین کی خبریں

ڈپٹی سپیکر کا بسین میں قائم وکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ

گلگت (پ ر) ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان کا بسین میں قائم ویمن ڈویلپمٹ کے زیر اہتمام چلنے والا وکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ۔ دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی فنڈ سے اس سنٹر کو ماڈل سنٹر بنا ﺅں گا اور حلقے کے عوام کو تعلیم و تربیت کیلئے بہترین مواقع فراہم کرینگے۔ اس موقع پر ویمن ڈویلپمنٹ کے حکام نے سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی۔ جبکہ ڈپٹی سپیکر نے سنٹر کیلئے سلائی مشین اور دیگر اشیاءبھی دیئے۔ ڈپٹی سپیکر نے زیر تربیت طالبات سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور حلقہ ایک میں مزید ووکیشنل سنٹر کے ساتھ ساتھ بسین کھاری سنٹر کو ماڈل ووکیشنل سنٹر بنائینگے اور سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اس سنٹر کیلئے فنڈز رکھوں گا۔ اس موقع پر ویمن ڈویلپمنٹ کے آفسیر و انچارج ماڈل سنٹر مبارکہ گل نے سنٹر کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر ڈپٹی سپیکر نے کارکردگی کو سراہتے ہوئے عملے کے اقدامات کی تعریف کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button