سیاست

گلگت میں سیاسی کارکنوں نےاے این پی میں شمولیت اختیار کرلی

گلگت(نمائندہ خصوصی ) ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان کو خیر باد کرکے کثیر تعداد میں رہنماء اور کارکن عوامی نیشنل پارٹی گلگت بلتستان میں شامل ہوگئے۔ جمعہ کے روزمقامی ہوٹل میں عوامی نیشنل پارٹی گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر شیر خان بنگش کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے رہنماء ذین العابدین ،فیاض احمد لون اور ان کے تمام ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کے تیمور اورخان اور پاک سرزمین پارٹی کے ارسلان شاہ کے کثیر تعداد میں ساتھیوں نے اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر صوبائی چیف آرگنائزر شیرخان بنگش نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر ویلکم کیا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کے لئے خوش آئند قرار دیا۔

شیرخان بنگش و دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کو پورے گلگت بلتستان میں فعال کردیا جائے گا اور تمام 10اضلاع میں پارٹی کی رکنیت سازی کی جائے گی اور آئندہ آنے والے الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی پورے گلگت بلتستان کے تمام 24حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑا کردے گی ۔اس موقع پر نئے شامل ہونے والی ن لیگ ،پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارٹی کے بانی چیئر میں ولی خان کے نظریات،پورے پاکستان میں غریب عوام کے آوازبن کر حق کے لئے جد و جہد کرنے پر متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور باقی تمام جتنی بھی پارٹیاں ہیں وہ صرف عوام کو بیوقوف بنا کر الیکشن کے موقع پر ووٹ لیتی ہیں اور اقتدار ملنے کے بعد اپنے کارکنوں کو کوئی لیفٹ نہیں کرواتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button