متفرق

متاثرین ڈیم کا گوہر آباد چلاس میں احتجاجی مظاہرہ، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف نعرہ بازی

چلاس: چلاس گونر فارم میں واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف متاثرین ڈیم گوہر آباد کا سخت احتجاج ۔احتجاج میں گوہرآباد بھر سے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی بھی کیا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نمبردار شکور رحمت ،نوشاد عالم،حاجی محمد ریحان،ڈاکٹر بختاور، مولاناشاہ زمان،فداء اللہ و دیگر نے کہا کہ قوم کو نظر انداز کرکے گوہرآباد سگہ چل دا س میں سکیشن فور لگا دیا گیا ہے ،جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی تعاون کے باوجود واپڈا اور انتظامیہ ظلم کی انتہا ء کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیم کے بعد ہماری زمینیں پانی میں ڈوب جائیں گی،حکومت متاثرین کو کچھ نہیں دے رہی ہے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بختاور خان نے کہا کہ انتظامیہ گوہر آباد کے ساتھ ظلم و ستم کررہی ہے ،اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہم مزید خاموش نہیں رہیں گے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کا تحفظ کریں ۔عوام کو مطمئن کئے بغیر ماڈل کالونی کیلئے ایک اینچ تک زمین دینے کو تیار نہیں ہیں ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حنیف مقدم نے کہا کہ وزارتیں عوام کی امانت ہیں عوامی مفادات کیلئے وزارتوں کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج کیلئے مفت اراضی دینا ہمارے بڑوں کی غلطی تھی ۔مظاہرین نے مزید کہا کہ ہماری مرضی کے بغیر حکومت ہم سے ایک اینچ زمین تک نہیں لے سکتی ہے یہ علاقہ ہمارا ہے ،واپڈا کا متاثرین کے ساتھ رویہ افسوس ناک ہے ،حکومت افغانیوں کو تو بسا رہی ہے لیکن ملک کیلئے قربانی دینے والوں کو نکال رہی ہے یہ ظلم نہیں تو کیا ہے؟

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نوشاد عالم نے کہا کہ آٹھ مارچ کو سگہ چل داس تمام عوام جمع ہونگے۔احتجاجی مظاہرے کے آخر میں حاجی ریحان اور عبدالصمد نے کہا کہ گوہر آباد کے عوام اتفاق کا مظاہرہ کریں اور حقوق کی دفاع کیلئے اُٹھ کھڑے ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button