کھیل

شگر : بجلی بند ہو نے کی وجہ سے ہزاروں شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے سے محروم رہ گئے

شگر(نامہ نگار) محکمہ برقیات شگر نے ہزاروں شائقین کرکٹ کی تمنائیں خاک میں ملا دی ۔عین اسی دن بجلی بند کردی جب پاکستان سپر لیگ کاسنسی خیز مقابلہ ہونا تھا تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات شگر کی نااہلی کے باعث ضلع شگر کے ہزاروں شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے ملک بھر کی طرح ضلع شگر کے ہزاروں شائقین کرکٹ نے پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچ کو دیکھنے کے لئے دو روز قبل پروگرام ترتیب دیا تھا لیکن محکمہ برقیات شگر نے اپنی نااہلی کا واضح مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں شائقین کے امیدوں پر پانی پھیر دیا تاہم بعض جوشیلے شائقین نے اپنے جیب پر پڑنے والے ڈاکے کو برداشت کرتے ہوئے جنریٹر چلا کر اس مقابلے کو دیکھا اور لطف اندوز ہوئے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاکستان بھر میں دوران میچ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا تھا جس کے برعکس محکمہ برقیات شگر نے بجلی گھر میں خرابی کا بہانہ بنا کر چھورکاہ اور مضافاتی علاقوں کی بجلی بند کردی جس کے باعث ہزاروں شائقین کرکٹ اس اہم میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے ۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button