ماحولگلگت بلتستان

ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ، سیگریٹ نوشی اور منشیات کی روک تھام کے لئے بہت جلد قانون سازی کرینگے۔صوبائی وزیر قانون

گلگت( رپورٹر) صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ قانون سازی گلگت بلتستان کا بنیادی مئسلہ ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات ، سیگریٹ نوشی اور منشیات کی توک تھام کے لئے بہت جلد قانون سازی کرینگے۔ قانون ڈسپلن کا نام ہے آفسیران ڈسپلن کا خیال رکھیں ۔ اسمبلیوں کی پر فارمنس کا پتہ معیاری قانون سازی سے لگایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر محمد اقبال نے محکمہ قانون کا منصب سنبھالنے کے بعد لاء ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ آفسیران کے ساتھ نشت میں کہا۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خواتین کی تحفظ کے لئے قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔ خواتین کے حقوق کی تحفظ نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ قانون سے منسلک تمام لوگوں کا بہت اہم کردار ہے۔ فرض شناسی میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ ممبراں اسمبلی کو بھی قانون سازی کے حوالے سےمسلسل تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے۔ محکمہ قانون گلگت بلتستان نے ابھی تک بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ لاء ڈیپارٹمنٹ کے تمام مسائل حل کر نے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاوں گا۔ دفاتر میں سیگریٹ نوشی اور چائے نوشی پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ڈسپلن کے خلاف ورزی بالکل برداشت نہیں کر ینگے۔ سیگریٹ نوشی اور چائے پینے کے لئے ڈیپارٹمنٹ میں الگ کمرہ مختص کریں۔ کسی بھی فائل کو ایک ہفتے سے زیادہ تاخیر سے نہ نکالیں ۔ادارے کے تمام آفسیران میرٹ کی بالادستی کے لئے کام کریں۔ کو تاہی برداشت نہیں کر ینگے۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے اینٹی کرپشن بل کے حوالے سے خصوصی قانون سازی کر ینگے۔ اس بل کے نفاذ سے کرپٹ عناصر کے خلاف سنگین عمل میں لائیں گے۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ ممبراں اسمبلی کا اصل کام قانون سازی کرنا ہے۔ اس لئے ممبراں اسمبلی کو مسلسل قانون سازی کے حوالے سے تربیت دینا ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری لاء رحیم گل نے صوبائی وزیر قانون کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دیا۔اور ادارے کو درپیش مسائکل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر قانون نے محکمہ قانون کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button