متفرق

ضلع گانچھے کے عوام پاک آرمی کے احسان مند ہیں، حاجی محمد اقبال سابق رکن اسمبلی

اسلام آباد ( محمد علی عالم ) سابق رکن اسمبلی حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں پاک آرمی پر فخر ہے ہر مشکل وقت میں پاک آرمی نے ضلع گانچھے کے عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھر پورمدد کی ہے۔ ضلع میں ترقیاتی کام ہو یا سوشل پاک آرمی کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ تعلیمی میدان میں بھی پاک آرمی ضلع میں تاریخ ساز کام کر رہے ہیں۔ اس وقت ضلع میں کوالٹی ایجوکیشن کا مرکز خپلو پبلک سکول میں جدید تعلیم آرمی کی بدولت ہے۔ اس کے علاوہ چھوربٹ سیکٹر اور مشہ بروم سیکٹر کے تعلیمی اداروں میں بھی معیاری ایجوکیشن کی فراہمی کے لئے پاک آرمی کا کردار قابل فخر ہے۔ ضلع میں سٹرکوں کی تعمیر ہو یا ان کی مرمت پاک آرمی کی بدولت ہو رہی ہے۔ صحت کے شعبے میں بھی پاک آرمی کا کردار مثالی ہے۔ عوام کو بہترین صحت کے سہولت میسر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گانچھے سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو دنیا کے مشہور کوہ پیما لٹل کریم کا علاج بھی پاک آرمی ہی کر رہی ہے۔ ابھی تک حکومت نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ پاک آرمی آرمی ہسپتال راولپنڈی میں اس کا مکمل علاج کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ عبدو سلترو جنہوں نے ہماری آرمی کو سلترو میں پوسٹیں بنانے کے لئے رہنمائی کیا تھا وہ آج کل بیمار ہے اس کی علاج بھی پاک آرمی ہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گانچھے کے عوام پاک آرمی کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ پاک آرمی ہمارا سر کا تاج ہے۔ وہ سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں مقیم عوام کو صحت، ایجوکیشن اور دیگر شعبوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، خصوصاً گانچھے ضلع کے عوام پاک آرمی کے احسان مند ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button