شگر سے تعلق رکھنے والا جید عالم اور ان کا جوانسال بیٹا ایران میں ایک سڑک حادثے میں جان بحق ہو گئے

شگر سے تعلق رکھنے والا جید عالم اور ان کا جوانسال بیٹا ایران میں ایک سڑک حادثے میں جان بحق ہو گئے

18 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابدشگری)شگر کے جید عالم دین علامہ ڈاکٹر محمد اسماعیل شگری اور ان کا جوان سال بیٹاانجینئرمحمد حسنین شگری ایران میں ایک روڈ حادثے میں جان بحق ہوگیا۔مرحوم اسلامی تحریک شگر کے صدر شیخ شیر محمد نجفی کے بڑابھائی تھا۔مرحوم ایک جید عالم دین تھا اور حال ہی میں اپنا ڈی ایچ ڈی مکمل کرلیا تھا۔ جبکہ اس کے بیٹے محمد حسنین بھی حال ہی میں انجینئرنگ کرکے فارغ ہوا تھا۔اور ایران میں زیر تعلیم تھے۔ اورگذشتہ دنوں موٹر سائیکل پر جاتے ہوئے پیچھے سے گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جان بحق ہوگئے۔شگر کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شیخ شیر محمد نجفی سے ان کے بھائی کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔