استور (سبخان سہیل ) استور کے بالائی علاقے چیلم,دسخریم سے گدئی تک کا روڈ کھول کے پاک آرمی کمانڈر 80 برگیڈ اوراسسٹنٹ کمشنر شونٹر نے عوام کی مشکلات میں کمی لائی ہے۔ میں عوام علاقہ کی جانب سے پاک آرمی اور اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف استور کے سنیر رہنما ندیم شمالی کا اخباری بیان۔
بیان میں انھوں نے مزید کہا ہے کہ کمانڈر 80 برگیڈ کی خصوصی ہدایت پر پاک آرمی اور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر کی زاتی دلچسپی نے گدئی سے چیلم تک جانے والی سڑک چوبیس گھنٹہ بھی بلاک ہونے نیہں دیا۔ بلکہ چوبیس گھنٹے کے اندر ان علاقوں کی رابط سڑکوں کو بحال کرکے عوامی مشکلات میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ کئی خواتین کو موت سے بھی بچایا ہے کیونکہ روڈ کے بحالی کے ساتھ ہی متعدد خواتین کو ڈیلوری کیسسز میں ہسپتال تک رسائی بھی حاصل ہوئی۔ اگر روڈ بند ھوتا تومتعدد خواتین موت سے پہلے موت کو گلے لگاتی۔
میں اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل اور پاک آرمی کا مشکور ہوں کی انھوں نے علاقے کی عوام کو وقت پر روڈ کھول کر ایک بڑی مصیبت سے بچایا ہے ۔