سیاست

قومی پرچم اورشناختی کارڈ کی بے حرمتی کرنیوالے مظفر ریلے کو حب الوطنی کا دعوی کرنا زیب نہیں دیتا: فرمان علی اور دیگر کا بیان

استور (بیورو رپورٹ)ٹھیکیداروں سے دوپہر کا کھانا کھا کے ان کی MBsجیب میں ڈال کر محکمہ ورکس میں جانے والے آج مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استور کے کوآرڈینٹر فرمان علی، رانا فاروق اور عالم شاہ نے پیپلز پارٹی کے سابق ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر مظفر علی رکے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مملکت پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی توہین اور قومی شناختی کارڈ کی بے حرمتی کرنے والوں کو یہ زیب نہیں دیتاہے کہ وہ حب الوطنی کا دعویٰ کرے استور کے منتخب عوامی نمائندہ برکت جمیل پر تنقید کرنے سے پہلے انہیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہئے ذاتیات پر تنقید پیپلز پارٹی کا وطیرہ بن چکا ہے ذاتیات کے علاوہ بات کرنے کیلئے کوئی دلیل پیپلز پارٹی کے پاس نہیں ہے اخبارات میں خود کو زندہ رکھنے کیلئے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں جس کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے

سابق ممبرقانون ساز اسمبلی محمد نصیر خان کو بھی شدیدتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  فرمان علی کوآڈرینٹر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع استور اور رانا فاروق نے مزید کہاکہ ایک ان پڑھ جاہل جس کو سیاست میں الف ب کا پتہ نہیں ہے وہ بھی مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت پر تنقید کررہا ہے جس کے دور اقتدار میں نہ تو کوئی نیا پروجیکٹ لاسکیں اور نہ حلقے میں کبھی نظر آئے ایسے نام نہاد سیاستدانوں کو استوری عوام نے یکسر نظرانداز کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ استوری عوام باشعور قوم ہے جمعہ کے دن جلسہ کرکے نماز پڑھنے والوں کو فریاد کرکے جلسے میں شرکت کی دعوت نامے دے رہے تھے جس کو استوری عوام اور نمازیوں نے یکسر نظرانداز کیا عنقریب بونجی میں اور استور میں پاکستان مسلم لیگ ن جلسہ کرے گی جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button