عوامی مسائل

مردم شماری کے لئے کوہستان میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا

کوہستان(نامہ نگار) کوہستان کے ڈپٹی کمشنر نے آمدہ مردم شماری کے حوالے سے عملے اور عوامی رابطے کیلئے کنٹرول روم قائم کردیاہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔ ڈی سی آفس کوہستان سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ شمس الحق کنٹرول روم کے انچارج ہونگے جبکہ تین ممبران اُن کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ چار آفیشلزپوری تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور چاروں تحصیلوں کے سی ڈی اوز،عملہ ، بیوروسٹیٹسٹکس پشاور اور علاقائی پولیس سے روزانہ کی بنیادپر رابطے میں رہیں گے۔کنٹرو ل روم کی ڈیوٹی پہ مامور چاروں آفیشلز عوامی اور عملے کی شکایت پر جلد ردعمل دینے کے پابند ہونگے اور یہ چاروں ارکان مردم شماری کا مرحلہ مکمل ہونے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ عملے میں شمس الحق اسسٹنٹ(انچارج) 0345-6164861 ، حق نواز سینئر کلرک 03005638478 ،عبدالحق جونیئر کلرک03159595332اور شمس الحق نائب قاصد شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button